سعودی آئل فیلڈ پرحملے کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354983-سعودی_آئل_فیلڈ_پرحملے_کے_بعدعالمی_مارکیٹ_میں_تیل_کی_قیمتوں_میں_اضافہ
سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۳:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی آئل فیلڈ پرحملے کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق یورپی آئل مارکیٹوں میں برنٹ کروڈ 11.77 فیصد مہنگا ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 60.71، برینٹ کروڈ67.31 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔

برینٹ تیل قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13فیصد اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملے کے بعداس ملک کی مجموعی تیل پیداوار آدھی رہ گئی ہے جس کہ وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔