Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں خودکش دھماکہ درجنوں ہلاک اور زخمی

افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک خودکش دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغان حکام کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے زابل کے صدر مقام قلات میں انٹیلیجینس دفتر کے باہر خودکش دہشت گردانہ بم دھماکے میں بیس افراد جاں بحق اور نوے سے زائد سے زخمی ہوگئے ہیں - دھماکے کے قریب ایک اسپتال کی عمارت اور ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے - اسپتال کے باہر موجود عیادت کے لئے آنے والے افراد بھی اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہوگئے - زخمیوں کو مقامی افراد نے کمبل اور شال کے ذریعے اسپتال کے اندر پہنچایا جبکہ شدید زخمیوں کو قندھار کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے - طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہدف خفیہ ادارے کی عمارت تھی - قبل ازیں طالبان نے بدھ کو بھی مشرقی شہر جلال آباد میں حملہ کیا تھا جس میں چار عام شہری ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے تھے

ٹیگس