صیہونی جرائم پر فلسطینیوں کا منہ توڑ جواب + ویڈیوز
Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن بہاء ابو العطا کے مکان پر صیہونی بمباری کے بعد، فلسطینی مزاحمت کی جانب سے 150 سے زائد میزائل اور راکٹ صیہونی علاقوں کی جانب داغے گئے جس کے بعد غزہ کے قریب پورے صیہونی خطے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔
گزشتہ شب دہشت گرد صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک گھر پر بمباری کر کے مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک سینئر کمانڈر بہاء ابو العطاء کو شہید کر دیا۔ اس حملے میں ابو العطا کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی شہید ہوئی ہیں۔