Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • تہران میں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس شروع

ایران کے دارالحکومت تہران میں اب سے تھوڑی دیر قبل 33 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس اہم شخصیات کی شرکت سے شروع ہوگئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مسجدالاقصی کے دفاع  کے لئے امت اسلامی کے اتحاد کے سلوگن سے منعقدہ 33 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں 400 ملکی اور غیر ملکی مہمان،دانشور،علمائے کرام اور اہم شخصیات شریک ہیں۔ یہ کانفرنس اب سے تھوڑی دیر قبل شروع ہوئی اور سنیچر کے روز  تک جاری رہے گی۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں اتحاد و وحدت، تہذیب و ثقافت،عالمی اور علاقائی مسائل، مسلمانوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

اس کانفرنس میں شریک مہمان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیگس