Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے 3 فوجی ہلاک

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ جیزان محاذ پر سعودی عرب کے مزید 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے حکام  نے اعلان کیا ہے کہ جیزان محاذ پر سعودی عرب اور یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپ میں سعودی عرب  کے مزید 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت نیز متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ اتحاد قائم کرکے، مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو اس جنگ میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے اور اس کا ایک بھی مقصد پورا نہیں ہوسکا ہے۔

ٹیگس