Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • بگرام میں امریکی ایئربیس میں دھماکہ، ایک ہلاک اسّی زخمی

افغانستان کے ضلع بگرام میں امریکی فوجی ایئربیس کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد اسّی ہوگئی ہے۔

ضلع بگرام کےگورنرعبدالشکور قدوسی نے کہا کہ صوبہ پروان کی بگرام فوجی ایئربیس پر بدھ کو ہونے والےدھماکے اور حملے میں سات حملہ آوروں نے دو کار بم دھماکے کئے جس کے نتیجے میں اسّی افراد زخمی ہوگئے ۔

اس حملے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔

درایں اثنا صوبہ پروان کےگورنر کی ترجمان وحیدہ شہکار نے کہا ہے کہ اس دھماکے کے بعد امریکی فوجیوں اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جو کئی گھنٹے تک جاری رہیں۔ابھی تک کسی بھی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان اب تک کئی بار اس ایئربیس پر حملے کر چکے ہیں۔

بگرام ایئربیس ، افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ شمار ہوتا ہے جہاں سیکڑوں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

ٹیگس