Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء امریکی شکست کی واضح دلیل

امریکا نے افغانستان سے 4 ہزار فوجی واپس بلانے کی تیاری کرلی جس کا اعلان اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فوجی واپس بلانے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ تیاری کرچکی ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جب کہ سینئر امریکی عہدیدار نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے کا اعلان اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ افغانستان سے کئی ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں 12 سے 13 ہزار امریکی فوجی گزشتہ 18 برس سے اس ملک کے نہتے اور مظلوم عوام پر قابض ہیں۔

اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریڈیو فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 8600 تک لے آئیں گے ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں بتدریج کمی سے یہ واضح اشارے مل رہے ہیں کہ امریکہ کو افغانستان میں شکست ہوئی اور اپنی اس شکست پر پردہ ڈالنے کیلئے اب امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا ڈھونگ رچایا ہے۔

ٹیگس