Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • حمص کے ٹی فور ھوائی اڈے پر میزائلی حملے

شامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ حمص کے ٹی فور ہوائی اڈے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس میزائلی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اب تک کئی بار اس ھوائی اڈے کو نشانہ بنا چکی ہے۔

صیہونی حکومت، دہشتگردوں کی حمایت و مدد  کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

بحران شام ، سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد سے شروع ہوا ہے ۔ شام کو بحران سے دوچار کرنے کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے ۔شام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے اس ملک سے داعش کا صفایا کر دیا ہے اور ساتھ ہی دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ صیہونی حکومت شام میں دہشتگردوں کی شکست سے بری طرح تشویش میں مبتلا ہے۔

ٹیگس