Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • عرب لیگ کے بعد اسلامی تعاون تنظیم نے بھی کیا سینچری ڈیل کو مسترد

عرب لیگ کے بعد اسلامی تعاون تنظیم نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے سازشی سینچری ڈیل کو مسترد کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 اسلامی ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم کے جدہ میں ہونے والے اجلاس کے رکن ممالک نے اس منصوبے کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کسی قسم کا تعاون یا مدد نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیل یک طرفہ ہے جس میں فلسطینی قیادت اور عوام کی امنگوں کا خیال نہیں رکھا گیا ہے اور صرف ایک فریق کو نوازا گیا ہے۔

اس سے قبل عرب لیگ نے صدر ٹرمپ کے دو ریاستی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے امریکا کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا۔ اس ڈیل کے ذریعے فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ واشنگٹن میں 28 جنوری کو سازشی سینچری ڈیل کا منصوبہ پیش کیا تھا جسے فلسطین کے صدر نے  اسی وقت مسترد کردیا تھا۔

 

ٹیگس