Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے حملے میں 70 فلسطینی زخمی

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع علاقے جبل العرمہ پر حملہ کرکے کم سے کم 70 فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے 70 فلسطینیوں کونابلس کے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس حملے میں 30 فلسطینی زخمی ہوئے۔

جبل العرمہ پر صیہونی فوج کے حملے اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعداس علاقے کے فلسطینی باشندے اپنے گھر بار چھوڑ کر جبل العرمہ کی چوٹیوں پر چلے گئے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی غرب اردن کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کرکے پچاس سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔ صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس