Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ادلب میں ہونے والی جنگ بندی پر روس و شام کے صدور کی گفتگو

روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور شام کے صدر بشار الاسد نے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والی جنگ بندی پر گفتگو کی ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرملین سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق روس کے صدر پوتین نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے صدر بشار اسد کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ادلب جنگ بندی سے متعلق ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز روس کے صدر پوتین اور ترک صدر طیب اردوغان نے ہونے والی ملاقات میں شام کے علاقے ادلب میں جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا۔  اطلاعات کے مطابق ماسکو میں یہ ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی

ترکی نے اتوار کے روز سے شام کے شمالی علاقے ادلب میں بڑے پیمانے پر اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شامی سرزمین میں کارروائی شروع کی تھی جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

ادلب میں شام اوراس کے اتحادیوں کے  دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے کے خلاف فوجی آپریشن پر ترکی کا سخت اور منفی رد عمل سامنے آیا۔ ترکی کا شمار شام میں دہشتگردوں کے حامی ممالک میں ہوتا ہے۔

ٹیگس