Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور اسرائیل میں لوگوں کی آمد و رفت پر مزید پابندی

سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے زیرقبضہ علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں ۔

سعودی عرب اور صیہونی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر لوگوں کی آمد و رفت پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں -

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک کے اندر سبھی پروازوں ، بسوں، ٹیکسیوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت پر ہفتے سے چودہ روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے - سعودی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ اقدامات کورونا کو کنٹرول کرنے کی غرض سے احتیاطی تدابیر کے طور پر کئے گئے ہیں -

سعودی عرب میں اب تک دو سو چوہتر افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن ممکنہ طور پر اس وائرس سے ہونے والی اموات کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے -

صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں بنیامین نتنیاہو نے بھی آمد و رفت پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں - اس درمیان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اب تک دس اسرائیلی فوجی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی قرنطینہ میں ہیں -

اسرائیلی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک چھے سو ستتر افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں -

ٹیگس