صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان عراق کے شہر نجف اشرف پہنچ گئے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے جسد پاک کے استقبال میں شرکت کے لئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراق کے وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے صدرایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا استقبال کیا۔
صدر ایران کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ کے معاون برائے بین الاقوامی امور حجت الاسلام والمسلمین محسنی قمی، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر بھی نجف گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی صبح، مقامی وقت کے مطابق، 6 بجے کوفہ سے نجف تک اور دوپہر کے بعد 4 بجے کربلائے معلیٰ میں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے روضہ ہائے اقدس پر شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے جلوس جنازہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel