Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۳ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکہ کی موجودگی سے داعش کو فائدہ

عراق سے امریکی فوجیوں کی پسپائی اس ملک کی سلامتی کیلئے اہم نتائج کا سبب بنے گی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے اعلی عہدیدارعلی الحسینی نے عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی موجودگی کو اس ملک میں دہشتگرد گروہوں کے طولانی ہونے کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے ساتھ ہی اس ملک سے داعش کا صفایا ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کی پسپائی اس ملک کی سلامتی کیلئے اہم نتائج کا سبب بنے گی۔

علی الحسینی کا کہنا تھا کہ عراق سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا عراق کی پارلیمنٹ کا مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ ایسے میں سامنے آیا کہ جب امریکہ کے فوجی الحشد الشعبی کے رہنماوں اور عراقی عوام کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہوئے۔

ٹیگس