ایران کی جانب سے لبنان کی تیز رفتار امداد حیرت انگيز اور قابل تعریف ہے: لبنانی وزیر صحت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i370479-ایران_کی_جانب_سے_لبنان_کی_تیز_رفتار_امداد_حیرت_انگيز_اور_قابل_تعریف_ہے_لبنانی_وزیر_صحت
لبنان کے وزیر صحت نے بیروت میں ایران کے موبائل اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے ایران نے جس تیزی سے ان کے ملک کی مدد کی ہے وہ حیرت انگیز اور قابل توجہ ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے لبنان کی تیز رفتار امداد حیرت انگيز اور قابل تعریف ہے: لبنانی وزیر صحت

لبنان کے وزیر صحت نے بیروت میں ایران کے موبائل اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے ایران نے جس تیزی سے ان کے ملک کی مدد کی ہے وہ حیرت انگیز اور قابل توجہ ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حمد حسن نے جمعرات کو بیروت میں قائم کیے گئے کئي موبائل اسپتالوں کا معائنہ کیا جو اس شہر کی بندرگاہ میں ہونے والے بھیانک دھماکے کے بعد قائم کیے گئے ہیں۔ انھوں نے الحدث یونیورسٹی کامپلیکس میں قائم ایران کے موبائل اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایران کی ہلال احمر نے جو امداد کی ہے اس میں دوائیں، میڈیکل آلات اور غذائي اشیاء شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امداد رسانی میں ایرانی بھائیوں نے جو سرعت دکھائي ہے اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور قدردانی کرتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمعرات کے روز لبنان کے لیے دو امدادی کھیپیں روانہ کیے جانے کی خبر دی تھی۔ منگل کی شام لبنان کی بندرگاہ میں جو دھماکہ ہوا تھا اس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو ستاون ہو گئي ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تقریبا پانچ ہزار ہے۔