Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر دیوانیہ میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ نجف اشرف اور دیوانیہ کے مابین الدیوانیہ پل کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد ، فوجی سازو سامان لے جا رہے تھے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے بعد کئی دھماکے ہوئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کی فوجی گاڑیوں میں بارودی مواد تھا۔

 ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں کئی دھماکے ہوئے۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس

کمنٹس