Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۵ Asia/Tehran

میڈیا ذرائع نے صیہونی کالونی سدیروت میں وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی کالونی کی جانب غزہ پٹی سے روانہ کئے گئے آتش گیر مواد کے حامل بیلونوں سے یہ آگ لگی ہے۔

اسی طرح کیبوتص بئیری علاقے میں بھی شدید آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ یہ آگ بھی فلسطینیوں کی جانب سے روانہ کئے گئے آتش گیر مواد کے حامل بیلونز کی وجہ سے لگی ہے۔

آگ اتنی شدید تھی کہ صیہونی حکومت کی بڑی نفری کو علاقے کی جانب روانہ کیا گیا۔ آگ پر کنٹرول کرنے کے لئے فائر بریگیڈ کا استعمال کیا گیا۔

 

ٹیگس