Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اب فلسطینی صدر کی تاک میں

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے وزیر اعظم نے محمود عباس کے بارے میں تل ابیب میں امریکی سفیر کے بیان کو امریکہ کا سیاسی دیوالیہ پن قراردیا ہے۔

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے امریکی سفیر کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اپنا ارادہ مسلط کر سکتی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی شجاعت و پامردی سے امریکی و صیہونی حکام بوکھلائے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ تل ابیب میں امریکی سفیر نے صیونی اخبار اسرائیل ہیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ محمود عباس کو فلسطینی انتظامیہ کے صدر کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

ٹیگس