Feb ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی اسکالر: ایران امریکی فوج کو نقصان پہنچانے کی اپنی توانائی سے مطمئن ہے

اسرائیل کے نیشنل سیکورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ میں،ایران سیل کے سینیئر محقق نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود ایران ہرقسم کی فوج کارروائی کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  اسرائیل کےنیشنل سیکورٹی اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ میں،ایران کے مسائل کے ماہر سینیئر محقق  ڈینی اسٹرینوویچ  نے کہا ہے کہ ایران اس بات سے مطمئن ہے کہ وہ امریکا کی فوجی جارحیت کا جواب دے سکتاہے۔

 ڈینی اسٹرینوویچ نے ایران امریکا کشیدگی کے بارے کہا ہے کہ ایرانیوں کا تجزیہ یہ ہے کہ ٹرمپ امریکا کے اندر حمایت نہ ہونے کی وجہ سے دباؤ میں ہیں  اور اگر جںگ شروع ہوتی ہے تو کوتاہ مدت کی جنگ ہوگی۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

  اسرائیل کے نیشنل سیکورٹی اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ میں ایران  کے مسائل کے ماہر سینیئر محقق ڈینی اسٹرینوویچ کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کو، امریکی فوج کو نقصان پہنچانے کی اپنی توانائی پر بھروسہ ہے۔

 

 

ٹیگس