Feb ۲۷, ۲۰۲۶ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی: غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت جاری، مزید تین فلسطینی شہید

مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی حکومت کے تازہ ڈرون حملے میں تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے جنوبی غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں ایک علاقے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں اب تک تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس وحشیانہ حملے میں زخمی ہونے والوں اور شہیدوں کی لاشوں کو ناصر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو علاقے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 72,082 اور زخمیوں کی تعداد 171,761 ہو گئی ہے جبکہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 618 افراد شہید اور 1663 زخمی ہو چکے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے خلاف 7 اکتوبر 2023 کو تحریک حماس کو تباہ کرنے اور اس علاقے سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کے دو اہم مقاصد کے ساتھ جنگ مسلط کی تھی لیکن غاصب حکومت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی اور تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے پر مجبور ہوئی۔

 

ٹیگس