Sep ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں کی دسیوں گاڑیاں شام میں داخل

شام میں دہشت گرد امریکی فوج  کے غیرقانونی فوجی اڈوں میں تعینات ہونے کے لئے عراق سے امریکی دہشتگردوں کی ساٹھ گاڑیاں شام میں داخل ہوئی ہیں جن پر امریکی دہشتگرد سوار تھے-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق الحسکہ کے مضافاتی علاقے الجوادیہ کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشتگردوں کا ایک کانوائے جو ساٹھ گاڑیوں پر مشتمل تھا،  الولید گزرگاہ کے راستے شام میں داخل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چالیس فوجی گاڑیاں شہر الحسکہ میں امریکہ کے غیرقانونی اڈوں میں اور بیس فوجی گاڑیاں اس شہر کے شمالی مضافاتی علاقے خراب الجیر ایئرپورٹ کی جانب بھیجی گئی ہیں۔

ہفتے کو امریکی دہشتگردوں نے شام کے تیس آئل ٹینکر الولید گزرگاہ کے راستے عراق منتقل کئے تھے۔

دہشتگرد امریکی فوج اپنے فوجی اور لوجسٹک ساز و سامان غیرقانونی گزرگاہوں کے راستے مسلسل الحسکہ پہنچاتے ہیں تاکہ شام کے مشرقی علاقوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجؤں اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی مدد سے شام کے قدرتی ذخائر منجملہ تیل کی چوری کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

شام کے دو صوبے الحسکہ اور دیرالزور امریکی دہشتگردوں اور  انکے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے جنگجؤوں کے قبضے میں ہیں۔شام کی قانونی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ مشرقی اور شمال مشرقی شام میں جنگجؤوں اور دہشتگرد امریکی عناصر کا مقصد اس ملک کا تیل لونٹے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ٹیگس