Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے مقابلے میں استقامت میں تیزی لائی جائے: فلسطینی تنظیم

" عربی محاذ برائ‏ے آزادی فلسطین " نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں عوامی استقامت پر زور دیا ہے ۔

عرب  محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کر کے قومی اتحاد کے لئے فلسطینی گروہوں کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے رہنماؤں کے حامی ہیں۔ 

مذکورہ فلسطینی ادارے نے امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی استقامت مختلتف شکلوں میں جاری رہنا چاہئے۔

اس سے قبل تحریک حماس اور جہاد اسلامی بھی فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور قومی آشتی کو نہایت اہم قرار دے چکے ہیں۔ حماس و جہاد اسلامی نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے ۔

ٹیگس