Apr ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی گروہوں کا غاصب صیہونی فوج کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا اعلان

فلسطینی گروہوں نے جارح صیہونی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کے ممکنہ فوجی حملے کا وہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر زمینی حملے کے لئے صیہونی حکومت کی دھمکیوں میں اضافے کے بعد فلسطینی گروہوں نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مزاحمتی گروہ غزہ پرغاصب اسرائیل کی مسلسل جارحتیوں منجملہ رفح پر زمینی حملے کے خطرے کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے-

فلسطینی گروہوں نے رفح پر غاصب صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے تباہ کن انسانی نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت اور مغربی برادری رفح پر کسی بھی اسرائیلی زمینی حملے کی مکمل ذمہ دار ہے۔

فلسطینی گروہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی غاصب حکومت کے ہاتھوں غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کبھی بھی اسرائیلی فوج کی ساکھ کو بحال نہیں کرسکےگی کہ جسے مزاحمت نے تباہ کردیاہے۔

اس بیان میں دنیا کے آزاد ممالک اور اقوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی ایسی المناک صورتحال سے بچنے کے لئے کہ جس سے پورا علاقہ متاثر ہوجائے غزہ کا محاصرہ توڑ دیں۔

ٹیگس