Oct ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • طالبان کے اڈے پر افغان فوج کا حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

کابل کے مضافات میں طالبان کے اڈے پر فوج کے حملے میں بارہ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کابل کے مضافات میں واقع ضلع موسھی میں طالبان کے اڈے پر افغان فوج نے حملے کیا جس میں بارہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان فوج کی اس کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی حاصل ہوا ہے۔

درایں اثنا افغان فوج نے صوبہ قندوز میں ضلع امام صاحب میں طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا۔ افغان وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے کچھ علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو کمانڈروں سمیت اکیس طالبان ہلاک ہوگئے۔

اُدھر افغانستان کے جوزجان پولیس کمانڈر عبد الواحد وجدان نے کہا ہے کہ طالبان، فوگج کا مقابلہ کرنے کی غرض سے گزشتہ ایک برس کے دوران ضلع درزاب کے مغل گاؤں میں واقع البخاری مدرسہ کے پچاس بچوں کو فوجی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

ٹیگس