Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • کرد پیشمرگہ فورس کے اہلکاروں پر دہشت گرد گروہ داعش کاحملہ
    کرد پیشمرگہ فورس کے اہلکاروں پر دہشت گرد گروہ داعش کاحملہ

عراقی کردستان کے حکام نے کرد پیشمرگہ فورس کے اہلکاروں پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

عراق کے علاقے کردستان کی سیکورٹی کونسل نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ موصل ڈیم کے قریب کرد فورس کے اہلکاروں کے ٹھکانے پر راکٹ کے حملے کے بعد زرد رنگ کے دھویں کا مشاہدہ کیا گیا۔ بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ دھواں کیمیائی مادے کا ہوسکتا ہے۔ اس حملے میں کرد فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی داعش نے ایک حملے میں کلورین گیس استعمال کی تھی۔

کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق تنظیم نے دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 واضح رہے کہ شام اور عراق کی حکومتوں اور عوام کے خلاف لڑنے والے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے ان دو مسلمان ہمسایہ ممالک میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے منگل کے دن شمالی شام میں واقع مارع شہر پر بھی کیمیاوی ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا۔ اس حملے میں چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹیگس