Apr ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • اسٹاکھوم اجلاس پر حملہ وحشتناک ہے: سوئيڈن کے وزیراعظم

سوئيڈن میں نقاب پوش افراد نے اسٹاکھوم میں فاشیزم مخالفین کے اجلاس پر حملہ کر دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق اسٹاکھوم کے گوبانگن ہال میں ہونے والے اس اجلاس میں کہ جسے گرین پارٹی اور مونسٹر پارٹی نے منعقد کیا تھا ، تقریبا پچاس فاشیزم مخالفین نے شرکت کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن افراد پر حملہ کیا گیا ہے ان میں سے تین کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، نسل پرستی مخالف اکسپو پارٹی نے اعلان کیا ہے نازیوں کا ایک گروہ اجلاس شروع ہوتے ہی ہال میں گھس گیا اور تشدد کرنا اور اسموک بم پھینکنا شروع کردیا۔

اجلاس میں اکسپو پارٹی کے بھی نمائندے موجود تھے۔ اکسپو پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ نازیوں کے گروہ نے اجلاس میں شریک لوگوں کو زد و کوب کیا اور اجلاس کو درہم برہم کردیا ۔

سوئيڈن کے وزیراعظم اولف کریسٹرسون نے اس اجلاس پر ہونے والے حملے کو وحشتناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے آزاد اور کھلے ہوئے معاشرے میں اس نفرت انگيز رویے کی کوئی گنجائش نہيں ہے۔ سوئيڈن کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ڈیموکریسی پر حملہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس