Oct ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکا
    عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکا

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو شمالی اور جنوبی بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں اور اس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

عراقی پولیس نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک بم دھماکا سیکورٹی اہلکاروں کے اڈے کے قریب ہوا کہا کہ شہر بغداد میں دھماکوں کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں-

درایں اثنا شمالی عراق کے شہر تکریت میں دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں -عراق کے فوجی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں شرقی البغدادی علاقوں میں فوجی آپریشن میں داعش کے اکیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-

سیکڑوں غیر ملکی ، عراق و شام پہنچ کر دہشت گرد گروہوں میں شامل ہوگئے ہیں اور ان ملکوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے-

ٹیگس