Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو
    صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو

صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے داعش کو نابود کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو مضبوط بنانے کے لئے داعش کی نابودی کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے ایسی حالت میں اشارے کنائے میں دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کی ہے کہ جب اس سے قبل صیہونی حکام نے اس بات پر تاکید کی تھی کہ وہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے۔
بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے میں دہشت گرد گروہ داعش کو صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔ تل ابیب خطے میں تکفیریوں کی موجودگی کو اپنے مفاد میں جانتا ہے کیونکہ تکفیری گروہ اسلامی ممالک کے کمزور ہونے کا باعث ہیں۔

ٹیگس