اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے معاملے میں پینتیس نامزد اور چارسو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
پاکستان کے میڈیا زرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے معاملے پر راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: ایف آئی آر میں مجموعی طور پرپینتیس نامزد اور چارسو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چودہ ملزمان کو موقع سے گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دھرنے کے دوران پولیس پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے، تشدد کیا گیا اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کی گئی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی شناخت کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔