Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی پالیسی دنیا کے امن کے لئے خطرہ

سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اللہ کے احکامات سے روگردانی کی وجہ سے معاشرہ بد امنی کا شکار ہے، اللہ کی یاد ہی سکون اور اطمینان کا باعث بن سکتی ہے۔

اتفاق مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ ریاض شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سامراجی پالیسیاں دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن چکی ہیں، ساری جنگیں مسلم ممالک میں لڑی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احکامات الٰہی کی پابندی ہی زندگی سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہے، مسلمان قرآن اور صاحب قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔

پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں ہے، اس لئے قومی قائدین محاذ آرائی چھوڑ کر ملک کی سلامتی کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔

ٹیگس