Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراض

شریف خاندان نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل نوازشریف اوران کے اہلخانہ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرادیئے۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جے آئی ٹی کوعدالت نے 13 سوالات کی تحقیقات کاحکم دیا تھا لیکن جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، جےآئی ٹی جانبدار تھی اور اس نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ کو مستردکیا جائے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔ 10 جلدوں پر مشتمل اس رپورٹ میں نواز شریف سمیت شریف خاندان پر کئی الزامات اور اس سے متعلق شواہد سامنے لائے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے وہ کام کیا کہ جو ہم کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے اور مجھے خود بھی اس کام کی امید نہیں تھی جبکہ شریف مافیا نے انصاف کا راستہ روکا تو کارکنوں کو باہر نکلنے کی کال دوں گا اور یہ کال چند دنوں بعد یا تو خوشیاں منانے کے لیے دعوت دوں گا یا پھر انصاف کا راستہ روکنے پر انصاف قائم کرنے کے لیے دعوت دوں گا۔

ٹیگس