Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کا عالمی میڈیا پرالزام

پاکستان نےعالمی میڈیا پر پاکستان کی درست صورتحال نہ دکھانےکا الزام عائد کیا ہے۔

نیویارک میں پاک - امریکا بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی لیکن عالمی میڈیا پاکستان کی درست صورتحال نہیں دکھا رہا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  2013 میں جب حکومت سنبھالی تو حالات بہت مشکل تھے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ جانی و مالی نقصانات اٹھانے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور آج پاکستان کی شرح نمو 5.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے جب کہ گزشتہ 4 سالوں میں توانائی کے شعبے میں بہت سے اقدامات کئے۔ اس کے علاوہ حکومتی اقدامات کے باعث ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹس میں سے ایک بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم ان دنوں نیویارک میں ہیں جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔

ٹیگس