Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • نااہلی کی صورت میں سیاست چھوڑنے کا اعلان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا اور اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے جبکہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا لیکن کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔

واضح رہے کہ کل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ٹیگس