Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: اسلام آباد میں جاری دھرنا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر قانون کی برطرفی کے لئے جاری دھرنا اٹھارہویں روز میں داخل ہو گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دھرنے کے شرکا نے دھمکی دی ہے کہ جب تک پاکستان کے وزیر قانون زاہد حامد کو برطرف نہیں کیا جائے گا اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔
اب تک حکومت اور دھرنے کے شرکا کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں جن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
پاکستان کی سیکورٹی فورس نے بھی اسلام آباد کے قریب فیض آباد میں دھرنے کے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی بعض مذہبی جماعتیں اور گروہ، اراکین پارلیمنٹ کے حلف نامے سے ختم نبوت کی عبارت کو ختم کئے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ٹیگس