Jan ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • کوئٹہ تفتان زیارتی ٹرین پھر چلے گی

پاکستان اور ایران کے ریلوے حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان مسافر ٹرین کی بحالی پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پاک ایران مسافر ٹرین کی بحالی کا اصولی فیصلہ اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے ریلوے کے ماہرین کی مشترکہ کمیٹی کے ایک اجلا س میں کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یہ ٹرین مشہد اور قم سے چلے گی اور محرم الحرام کی آمد سے پہلے ٹرین سروس کے آغاز کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹرین سروس کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان عنقریب کیے جانے کی توقع ہے۔

اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان پندرہ مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے خواہشمند تاجر حضرات اپنا سامان تجارت ایران بھیج سکیں۔

پاکستان کی وزارت ریلوے میں دونوں ملکوں کے ریلوے کے ماہرین کے مشترکہ اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے مجید ارجونی نے کی۔