Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق صدرنے کیا نیب کی عدالت میں پیش ہونے سے انکار

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم چیئرمین نیب کے سامنے کیوں جائیں انہیں خود پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم چیئرمین کے سامنے پیش ہوں، ہم ان کے سامنے کیوں جائیں؟ چیئرمین نیب کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہوں، حکومت کومشورہ ہے کہ نیب کو ٹائٹ کرے،تاکہ ملک چلنے لگے۔

سابق صدر نے کہا کہ مجھے نیب سے کوئی ڈر نہیں، میں نے بہت نیب دیکھے ہیں، میں پہلے بھی نیب کے سامنے پیش ہوتا رہا ہوں اور آئندہ بھی ہوتا رہوں گا لیکن مجھے فکر آپ لوگوں کی ہے،  اگر آپ کو بھی نیب کے سامنے پیش ہونا پڑے تو پھر اس دن آپ کا کیا بنے گا، مجھے آپ کا غم زیادہ ہے اپنا نہیں۔

سابق صدر کاکہنا تھا کہ آج کل بغیر سوچے سمجھے فیصلے کیےجا رہےہیں، آج اپنی بندرگاہ دے کر چین سے کہا ہمارا بارڈر آپ کا بارڈ ر ہے، لیکن برے وقت میں چین بھی آپ کو نہیں بچا سکے گا ہر کوئی اپنے مفاد کو دیکھے گا، کوئی باہر کی طاقت آپ کونہیں بچاسکتی کیونکہ ہرکوئی اپنےملک کاسوچتا ہے۔

ٹیگس