Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • دس ہزار سے زائد پاکستانیوں کے شناختی کارڈز مسدود

حکومت پاکستان نے خود کو افغانی ظاہر کرنے والے دس ہزار سے زائد پاکستانیوں کے شناختی کارڈز مسدود کردیئے۔

اسلام آباد سے موصولہ خبروں کے مطابق حکومت پاکستان کے حکم پر نادرا نے ایسے دس ہزار ایک سو چوالیس افراد کے کارڈ مسدود کردیے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی امداد کی لالچ میں خود کو افغانی ظاہر کر رکھا تھا۔ نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہگزیناں کے ڈیٹا سے لگایا ہے۔

اس سے پہلے حکومت پاکستان نے افغان شہریوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے دسیوں ہزار شناختی کارڈ منسوخ کردیئے تھے۔

اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا میں مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان تقریبا چالیس لاکھ افغان مہاجرین کا میزبان رہا ہے۔

ٹیگس