Apr ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • قانونی معاملات میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون پر تاکید

اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست اور پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنی ملاقات میں قانونی اور عدالتی امور میں دونوں ملکوں کے تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے پیر کو پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصورخان سے ملاقات میں کہا کہ قانونی معاملات میں ایران اور پاکستان کے درمیان صلاح و مشورہ اور اس شعبے میں تعاون کی تقویت کی ضرورت ہے-  پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے بھی کہا کہ ایران کے ساتھ تبادلہ خیال اور صلاح و مشورے نیز باہمی تعاون کے لئے بہت سےشعبے پائے جاتے ہیں۔

ٹیگس