Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے نتائج موصول تحریک انصاف آگے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں نئے ضم اضلاع کا پہلا مکمل غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی کے 100، باجوڑ 1 کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے انور زیب خان 13160 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11694 ووٹ کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 101، باجوڑ 2 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے اجمل خان 12204 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے اور جماعت اسلامی کے ہارون الرشید 10448 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 102، باجوڑ 3 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین19088 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے حامدالرحمان 13436 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 103، مہمند 1 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے نثار احمد 11218 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 104مہمند 2 پر آزاد امیدوار عباس الرحمان 11751ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی کے محمد عارف 9801 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 106، خیبر 2 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار بلال آفریدی 12800 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 6521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 108، کرم 1 کے مکمل غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی کے محمد ریاض 12138 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار جمیل خان 11431 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 109، کرم 2 کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سید اقبال میاں 39539 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار عنایت حسین 22975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 110 اورکزئی کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18540 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب حسن 14699 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 115 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 20669 ووٹ لے کرکامیاب اور جے یو آئی کے محمد شعیب 18373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 105،خیبر ون کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19ہزار 524 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10744 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قبائلی اضلاع کی 16 جنرل نشستوں کےلئے تحریک انصاف نے 16، جے یو آئی ف نے 15،اے این پی نے 14، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے 13،13 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی تعداد 3،3 ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قبائلی عوام کومبارکباد دی ہے۔

ٹیگس

کمنٹس