Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ڈینگی شدت اختیار کرگیا

پاکستان میں ڈینگی بخار شدت اختیار کرگیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں مریض اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں کم سے کم چار ہزار افراد کو ڈینگی میں متبلا ہونے کے بعد اسپتالوں میں داخل کرایا جاچکا ہے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے اور رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تین سرکاری ہسپتالوں میں اتوار کے روز دو سو کے قریب مریض لائے گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔ڈینگی کے باعث پانچ افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

ٹیگس