Nov ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں مشروط توسیع کا حکم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں چھے ماہ کی مشروط توسیع کا حکم دیا ہے۔

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ تین رکنی بینچ کے جاری کردہ مختصر فیصلے میں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے بری فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور دیگر شرائط کے بارے میں پائے جانے والے ابہام کو دور کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت کے فیصلے کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دوسو تینتالیس میں بری فوج کے سربراہ کی تعیناتی کا اختیار صدر مملکت کا ہے لیکن مدت ملازمت اور ریٹائرمنٹ محدود یا معطل کرنے کا بھی کہیں ذکر نہیں۔
عدالت نے حکومت کو چھے ماہ کے اندر اندر اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ متعلقہ قانون سازی تک اپنا کام جاری رکھیں۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے انیس اگست کو جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا اعلان کیا تھا جس کا مختلف سیاستدانوں اور صحافی  حلقوں نے خیر مقدم کیا تھا۔
تاہم چند حلقوں کی طرف سے حکومت کے اس فیصلے پر تنقید بھی کی جارہی تھی اور اسے عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا۔

ٹیگس