Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر خارجہ آج ایک روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے

پاکستان کے وزیر خارجہ آج تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج تہران پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق مشاورت کریں گے۔ اس سے قبل کل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاه محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب  محمد جواد ظریف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے بروز اتوار تہران کا دورہ کریں گے.

قابل ذکر ہے کہ ایران و پاکستان کے وزراء خارجہ نے اتوار 5 جنوری کو ٹیلی فونک گفتگو میں  تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ٹیگس

کمنٹس