Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کےاٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی

اٹارنی جنرل انور منصور نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوا دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان بار کونسل نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا جس پراٹارنی جنرل انور منصورنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،اٹارنی جنرل انور منصور نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوا دیا۔ انور منصور خان کا کہناہے کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفیٰ کا مطالبہ کیاتھا جس پر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ان کے کام سے خوش نہیں تھے اور وہ کسی دوسرے شخص کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کرنا چاہتے تھے۔

 

ٹیگس

کمنٹس