Jul ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  •  شہدائے اقتدار ایران کو پاکستانی شخصیات اور دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کا خراج تحسین

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ دہشت گردانہ جارحیت میں شہید ہو نے والوں کی یاد میں تعزیتی رجسٹر رکھ دیا گیا ہے

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف سیاسی ومذہبی عمائدین، اعلی حکام، مختلف ملکوں کے سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں حاضری دے کر12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخصیات نے کنڈولینس بک میں اپنے تاثرات رقم کئے، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور غاصب صیہونی حکومت نیز امریکا کی جارحیت کی مذمت کی۔ ایران کے شہدائے اقتدار کی یاد میں تعزیتی رجسٹر اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ایران کے قونصل خانوں میں بھی رکھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں صوبہ سندھ کے حکام، سیاسی ومذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے اراکین اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی کارکنوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ میں حاضری دی، کنڈولینس بک میں اپنے تاثرات لکھے اور دستخط کئے۔

ٹیگس