جارحیت کی صورت میں دشمن کو کچل کر رکھ دیں گے؛ جنرل وحیدی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کی دربارہ جارحیت کی صورت میں ایران کی مسلح افواج دشمن کو کچل کر رکھ دیں گی۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ صیہونیوں کو جواب دینے کے لئے ایران کی میزائلی طاقت اور پوزیشن بہت ہی اعلی درجے کی ہے۔ جنرل احمدی وحیدی نے اپنے ایک بیان میں صیہونی دشمن کے ذریعے جنگ بندی کو توڑنے کے امکان اور سپاہ کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ صیہونی دشمن کو جواب دینے کے لئے ایران کی میزائلی توانائی بہت ہی اعلی درجے کی ہے اور ہمارا دفاع انتہائی آئيڈیل پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہیان اسلام نے صیہونی دشمن کو بھرپور جواب دینے کے لئے وسیع پیمانے پر تیاری کر رکھی ہے اور وہ دشمن کو کچلنے کی پوری توانائي رکھتے ہيں۔
جنرل احمد وحیدی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا صیہونیوں کی دوبارہ جارحیت کی صورت مین قاسم بصیر نامی میزائل کا استعمال کیا جاسکتا ہے کہا کہ دشمن کو جواب دینے کے لئے بہت سے وسائل تیار ہیں جن کا جارحیت کی صورت میں استعمال کیا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے امریکا سے جارحیت، خیانت اور عہدشکنی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیکھا ہے۔