Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • خالد جاوید خان پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف الزام لگانے پر حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفیٰ  لینے کے بعد خالد جاوید خان کے نام کو پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل کے طور پر پیش کیا ہے اور

وزیراعظم نے وزارت قانون کو خالد جاوید خان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی ان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کی جائے۔

خالد جاوید خان اس سے پہلے بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

اٹارنی جنرل انورمنصور خان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں دلائل شروع کرتے ہوئے سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 10 رکنی لارجر بنچ میں شامل ججز پر الزام لگایا کہ انہوں نے صدارتی ریفرنس کے خلاف مقدمے کی تیاری میں جسٹس فائز عیسیٰ کی مدد کی ہے اور انہیں مشورے دیے ہیں۔

ٹیگس