Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہو گئے؟

سوشل میڈیا پر کچھ اس قسم کی خبریں چل رہی ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ الحمد ﷲ وزیراعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبرغلط ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ برائے مہربانی ’’آرائز ٹی وی‘‘ اپنی خبر درست کرے اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد  10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ان میں اس وائرس کے اثر انداز ہونے کے درمیانے درجے کی علامات بھی پائی گئی ہیں۔

 بورس جانسن نے اس حوالے سے بتایا کہ ان میں یہ علامات جن میں بخار اور کھانسی شامل ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہوئی ہے۔

ٹیگس