May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے: پاکستان

پاکستان نے ہندوستان سے جنگ بندی معاہدے کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ہندوستانی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو طلب کرکے بقول ان کے کنٹرول لائن پر ہندوستان کی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج نے سترہ مئی کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس میں ایک شہری زخمی ہوا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک کو کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کی طرف سے کوئی اقدام ہوتا ہے تو پاکستان اُس کا مناسب جواب دینے کی آمادگی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس