غزہ میں خوراک کی تقسیم کے دوران صیہونی فوجیوں کی بربریت، 80 فلسطینی شہید
غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے دوران پانچ سو اسّی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حالیہ ہفتوں میں ان مراکز پر صیہونی حملوں میں پانچ سو اسّی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے یہ حملے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں جس سے غزہ میں انسانی حقوق کی صوت حال مزید ابتر ہو رہے ہیں۔غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اس طرح کی جارحیت کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ غزہ میں خوراک کی تقسیم کا عمل بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور فلسطینی ان جارحانہ حملوں کی بنا پر اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
ادھر غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں غزہ میں انڈونیشیا کے ایک اسپتال کے ڈائریکٹر کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان مغربی غزہ شہر پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہو ئے ہیں۔