Jul ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان:  صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں بم دھماکہ، 4 افراد جان بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افرادجان بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکاپھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب ہوا، حملے میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسمعیل، تحصیلدار ناواگئی اور دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔دھماکے میں گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
ادھراسلام آباد کے نجی تھینک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پکس) نے ماہانہ سیکیورٹی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں ملک میں دہشت گردی کے اٹہتر حملے ہوئے جن میں چورانوے افراد لقمہ اجل بنے۔

ٹیگس